: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۱۶؍اپریل (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر کے ہڈکو علاقہ میں ایک بے رحم
شوہر نے اپنے بیوی اور اپنے ۱۰؍سالہ لڑکی کے جسم پر کیروسین چھڑ ک کر انہیں
زندہ جلانے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہڈکو کے رہنے والے رتن ڈھولے
(۳۵سال ) یہ اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ امبیڈکر جینتی میں شریک ہونے کیلئے
تیار ی کررہاتھا ۔ اسی دوران اننا پورنا بائی وہاں آئی تو اس نے اس کو غصہ
کیا ۔ اور بیوی سے کہا کہ میرے گھر میں کیا
تمہارے باپ کی جاگیر رکھی ہوئی
ہے ۔ انناپورنا بائی وہاں سے نکل کر چلی گئی مگر میاں بیوی کے درمیان بحث و
تکرار ہوگئی ۔ غصہ میں رتن ڈھولے نے کیروسین کا ڈبہ نکال کر اپنی بیوی اور
۱۰؍سالہ بچی کے جسم پر کیروسین چھڑک کر انہیں آگ لگادی ۔ بیوی اور بچی بری
طرح جھلسچکے ہے ۔ جنہیں ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔
کمسن لڑکی چیتنہ ڈھولے کی شکایت پر رتن ڈھولے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ
درج کیاگیا ہے ۔